Aql hai mehw e tamaasha e lab e baam abhi…

🌼 – ایک اعرابی کو کہا گیا کہ تم مر جاؤ گے –

اس نے کہاں پھر کہاں جائیں گے ؟

کہا گیا کہ اللہ کے پاس –

اعرابی کہنے لگا آج تک جو خیر بھی پائی ھے اللہ کے یہاں سے پائی ھے پھر اس سے ملاقات سے کیا ڈرنا ،،

کس قدر بہترین حسنِ ظن ھے اپنے اللہ سے –

 

🌼 ایک بزرگ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ھیں جس کی دعا قبول کی جاتی ھے ؟

بزرگ نے جواب دیا نہیں ،مگر میں اس کوجانتاھوں جودعائیں قبول کرتا ھے –

کیا ھی بہترین حسنِ ظن ھے –

 

🌼- ابن عباسؓ سے ایک بدو نے پوچھا کہ حساب کون لے گا ؟

آپ نے فرمایا کہ ” اللہ “

رب کعبہ کی قسم پھر تو ھم نجات پا گئے ،بدو نے خوشی سے کہا –

کیا ھی بہترین حسنِ ظن ھے اپنے رب سے –

 

🌼- ایک نوجوان کا آخری وقت آیا تو اسکی ماں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی –

نوجوان نے ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوال کیا کہ امی جان اگر میرا حساب آپ کے حوالے کر دیا جائے تو آپ میرے ساتھ کیا کریں گی ؟

ماں نے کہا کہ میں تجھ پر رحم کرتے ھوئے معاف کردونگی –

اماں جان اللہ پاک آپ سے بڑھ کر رحیم ھے پھر اس کے پاس بھیجتے ھوئے یہ رونا کیسا ؟

کیا بہترین گمان ھے اپنے رب کے بارے میں –

 

🌼-اللہ پاک نے حشر کی منظر کشی کرتے ھوئے فرمایا ھے ،

{ وخشعت الأصوات للرّحمٰن }

*اور اس دن آوازیں دب جائیں گی رحمان کے سامنے*

اس حشر کی گھڑی میں بھی یہ نہیں فرمایا کہ “جبار” کے سامنے بلکہ اپنی صفتِ رحمت کا ھی آسرا دیا ھے ،،…..

[Received as a msg]

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s